4 جون 2015 - 14:27
ایران اور گروپ جمع ایک کا اجلاس ختم

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کے عمل کے جائزے سے متعلق ویانا اجلاس ختم ہو گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور گروپ پانچ جمع ایک کی قیادت، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے روسی نائـب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد چین اور تین پورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سینئر مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایران کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی تدوین کے لئے ہیلگا اشمید کے ساتھ ویانا اور نیویارک میں مذاکرات کے پانچ دور انجام دیئے ہیں۔ پانچویں دور کے مذاکرات کے بعد ایران اور امریکہ کے وفود کے درمیان مذاکرات کے دو دور جنیوا میں انجام پائے کہ جس کی قیادت ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲