4 جون 2015 - 14:16
شام؛ داعش کا خود ساختہ وزیر خارجہ ہلاک

شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خود ساختہ وزیر خارجہ کو ہلاک کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خود ساختہ وزیر خارجہ کو ہلاک کردیا ہے-
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حسکہ علاقے میں داعش گروہ کے ایک اہم دہشتگرد محمد غلاب المغیر کو ہلاک کردیا-اسے داعش کا خودساختہ وزیر خارجہ سمجھا جاتا تھا۔ شامی فوج نے سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کا بھی پتہ لگا کر منہدم کردیا ہے۔ مسلح افراد اسلحے اور دیگر فوجی ساز و سامان کی منتقلی کے لئے اس نیٹ ورک کا استعمال کیا کرتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲