4 جون 2015 - 13:55
عراق؛ امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں شہری جانبحق

عراق کے شہر کرکوک پر امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں-

عراق کے شہر کرکوک پر امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق عراق کے سیکورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی شہر کرکوک پر ہونے والے امریکی اتحاد کے حملے میں ستر عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں- اطلاعات کے مطابق امریکا کی سربراہی والے اتحاد کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز عراق کے شمالی شہر کرکوک کے علاقے الحویجہ پر حملہ کیا جس میں ستر عام شہری جاں بحق اور تیس رہائشی مکانات منہدم ہوگئے- جاں بحق ہونے والوں میں چھبیس بچے اور بائیس عورتیں شامل ہیں اور تقریبا" اسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- ادھر کرکوک میں اسپتال کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے- دوسری طرف عراق کے مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک قافلے پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم تین سو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں- اطلاعات کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے داعش گروہ کے کئی تربیتی مراکز کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲