اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے وسطی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے- ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے پولیس سربراہ خدایار قدوسی نے پیر کو بتایا کہ پولیس نے بہتر گھنٹے کی ایک کارروائی کے بعد افغانستان کے تین صوبوں میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے ایک کمانڈر ابراہیم فکوری عرف شوخک کو گرفتار کرلیا- انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے اس کمانڈر کو صوبہ بامیان کے شہر ورس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والا داعش گروہ کا یہ کمانڈر بامیان، دائیکنڈی اور غور صوبے میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲