1 جون 2015 - 10:50
سعودی وہابی مولوی کا عجیب فتوی، فٹبال کے میچز دیکھنا خواتین کے لیے حرام

ایک سعودی وہابی عالم نے فتویٰ دیا تھا کہ فٹبال کے میچز دیکھنا خواتین کے لیے حرام یا ممنوع ہونا چاہیے، اس لیے کہ وہ کھلاڑیوں کی ٹانگیں دیکھتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی وہابی عالم نے فتویٰ دیا تھا کہ فٹبال کے میچز دیکھنا خواتین کے لیے حرام یا ممنوع ہونا چاہیے، اس لیے کہ وہ کھلاڑیوں کی ٹانگیں دیکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس فتوے کا فوری طور پر ردّعمل سامنے آیا اور انتہائی سخت الفاظ میں مذاق اُڑایا جارہا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں مذکورہ سعودی وہابی مولوی کا نام ظاہر کیے بغیر ان کا بیان دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’تمام خواتین قطع نظر اس بات کے کہ میچ کون جیتے گا، وہ کھلاڑیوں کی ٹانگیں دیکھتی ہیں۔‘‘

سعودی عالم کا کہنا تھا کہ ’’خواتین کے لیے ایک اجنبی مرد کو دیکھنا گناہ ہے، لہٰذا اجنبی کی ٹانگوں اور تنگ لباس کو دیکھنا کیا ہوگا؟۔‘‘

سعودی روزنامے الجزیرہ میں شایع ہونے والے ایک کالم نگار رقیہ الحویرنی نے تحریر کیا کہ ’’میں یہ بیان ہی نہیں کرسکتی کہ ایک مقامی مسجد کے امام کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے کے بارے میں سن کر مجھے کس قدر شرمندگی اور پریشانی ہوئی ہے۔‘‘

رقیہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’سچ تو یہ ہے کہ میں نہیں جانتی کہ مرد خواتین کو کیوں گھورتے ہیں۔ اور یہ مذہبی علماء اور انتہاپسندوں میں عام سی بات ہے۔کسی کے لیے یہ کہنا کس طرح ممکن ہے کہ خواتین فٹبال کے میچز صرف کھلاڑیوں کی ٹانگیں دیکھنے کے لیے دیکھتی ہیں؟‘‘

.......

/169