اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انیڈی پنڈینٹ اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، پاکستان جیسے ملکوں کے سہارے ایٹم بم تک رسائی حاصل کرسکتا ہے-
اندرجیت سنگھ نے سنگاپور میں علاقائی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں داعش کے طاقتور ہونے کے بعد یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ پاکستان جیسے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں تک دسترسی حاصل کرسکتا ہے- واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر پاکستان سے ایٹم بم خرید سکتا ہے-
.......
/169