اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب افریقی امور حسین امیر عبالیھان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لئے مزید امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے.
انہوں نے يہ بات كويت ميں اسلامي كانفرنس تنظيم كے وزرائے خارجہ كے 42ويں اجلاس كے موقع پر اپنے جبوتي ہم منصب محمود علي يوسف سے ايك ملاقات ميں كہي.
حسين امير عباليھان نے يمن ميں ايران كي جانب سے امداد بھيجنے ميں سہولت دينے پر جبوتي عہديداروں كا شكريہ ادا كيا اور ملك ميں جاري بحران كو سياسي طريقے سے حل كرنے كے لئے ايران كي تجويز پر عمل كرنے پر زور ديا.
محمود علي يوسف نے كہا اس موقع پر كہا كہ ان كے ملك كي بندرگاہيں ايران كے جانب سے بھيجي گئي امداد كو مظلوم يمني عوام تك پہنچانے ميں اپنا ہر ممكن كردار ادا كريں گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲