اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عوامی فورس کے جیالوں نے صوبہ صلاح الدین کے علاقوں الدجیل اور بلد میں دہشت گرد گروہ داعش کا محاصرہ کرکے اس کو شدید نقصان پہنچایا ہے- عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں- دوسری جانب عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے بتایا ہے کہ الرمادی کے شمال میں واقع الثرثار تنصیبات کو آزاد کرانے کے لئے کاروائی شروع کردی گئی ہے- انھوں نے کہا ہے کہ الثرثات تنصیبات کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲