اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبۂ الانبار میں پولیس کے ایک اعلی عہدیدار حمید الشندوخ نے بتایا ہے کہ الرمادی شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کا مکمل طور پر محاصرہ کر لیا گیا ہے- حمید الشندوخ نے مشرقی، مغربی اور جنوبی راستوں سے دہشت گردوں پر حملے کے لئے عراق کی سیکورٹی فورسز اور رضاکاروں کی مکمل آمادگی کی خـبر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ الرمادی شہر کے اندر سے ملنے والی اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش الرمادی میں اپنی نابودی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے- حمید الشندوخ نے مزید کہا ہے کہ عراق کے سیکورٹی دستوں اور رضاکاروں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور الرمادی کے اطراف میں مزید فوجی ساز و سامان اور فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں- حمید الشندوخ کا کہنا تھا کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے الرمادی شہر کے اندر تکفیری دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲