اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ داعش صرف عراق کے لئے خطرہ نہیں ہیں بلکہ وہ دوسرے ملکوں میں بھی پھیل سکتے ہیں-
المسلہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے جمعرات کو کویت میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ عراق کی جنگ داخلی نہیں ہے بلکہ یہ داعش دہشتگرد گروہ کی مسلط کردہ ہے اور اس جنگ کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے کا امکان پایا جاتا ہے- ابراہیم جعفری نے اجلاس سے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ داعش نے پہلے شام میں جنگ شروع کی اور وہاں سے یہ جنگ عراق پہنچی- عراقی وزیر خارجہ کے بقول عراق میں شیعہ سنی اختلاف نہیں ہے اور یہ دہشتگرد ہیں جنھوں نے ملک میں بد امنی پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق، داعش سے دوسرے ممالک کی جنگ لڑ رہا ہے- قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا بیالیسواں اجلاس، بدھ سے کویت میں شروع ہوا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲