29 مئی 2015 - 03:12
حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی کامیاب کاروائی

حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے کامیاب کاروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مجاہدین نے عرسال کے علاقے میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جیالوں نے دہشت گردانہ کاروائی کے ارادے سے اس علاقے میں دراندازی کرنے والے جبھۃ النصرہ کے متعدد دہشت گرد گردوں پر ڈرون حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا ہے۔ اس کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی متعدد گاڑیوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو بھی تباہ کردیاگیا۔ حملے کے بعد حزب اللہ کے مجاہدین اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں سبھی تکفیری عناصر ہلاک کردیئے گئے۔ گذشتہ ایک سال سے جب سے شام اور لبنان کے سرحدی علاقے القلمون سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے شامی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے کاروائیاں شروع کی ہیں، عرسال کا سرحدی علاقہ کثیرالقومی دہشت گردوں کے یکجا ہونے کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲