اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسجد امام علی(ع) پر ہونیوالا دہشت گردی کا حملہ انتہائی دلخراش ،المناک ،لرزہ خیز اور افسوسناک سانحہ تھا انہوں نے سانحہ میں درجنوں معصوم و بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھاکہ یہ سانحہ اپنی نوعیت کاحیرت انگیز واقعہ بھی ہے دہشت گردوں نے بے گناہ نمازیوں کو مسجد میں شہید کرکے انتہائی گھنائو نے اور قبیح جرم کا ارتکاب کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ سعودی حکومت اس معاملے کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس سانحہ کے حقائق کو سامنے لائے گی اور اس میں ملوث دہشت گردوں کوکیفرکردار تک پہنچائیگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کرکے اس کے حصہ دار رہے ہیں او ر ہمارا یہ کردار تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
21 شہیدوں کی تصویر

۔۔۔۔۔۔۔
/169