20 مئی 2015 - 21:46
یمن: الحوطہ شہر سے القاعدہ اور منصور ہادی کے عناصر کا صفایا

یمن کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے الحوطہ شہر سے دہشتگرد گروہ القاعدہ کے عناصر اور منصور ہادی کے حامیوں کا صفایا کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں واقع صوبہ لحج کے صدر مقام الحوطہ سے دہشتگرد گروہ القاعدہ کےعناصر اور منصور ہادی کے حامیوں کو مار بھگایا ہے- دریں اثںاء سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ کو یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا،ان حملوں میں اٹھائیس سے زیادہ یمنی شہری شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں- دوسری جانب سعودی فوجیوں نے بدھ کے روز شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے الملاحیط اور الصبه علاقوں پر دو سو سے زیادہ میزائل فائر کئے-

.......

/169