اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے شیخ زوید کے جنوب میں واقع تومہ دیہات کے ایک مکان میں ایک دہشتگرد گروہ کی موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد کاروائی کی جس میں تین دہشتگردوں کو بھاگتے ہوئے ہلاک کردیا-
شمالی سینا کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے العریش پولیس اسٹیشن کے اطراف میں بھی دو دہشتگردوں کا پیچھا کیا اور انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا-
مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے بیت المقدس گروپ کے نام سے موسوم گروہ کے دہشتگردوں کے دس ٹھکانوں پر حملہ کیا اور ان ٹھکانوں نیز ان میں موجود ہتھیار تباہ کر دیئے- جزیرہ نمائے سینا کے العریش علاقے میں مصری ججوں پر مسلح افراد کے حملے کے بعد فوج نے سینا کے بعض علاقوں پر فضائی حملہ بھی کیا ہے-
.......
/169