اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ میں اسلحوں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے ادارے کے سربراہ میخائیل الیانوف نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی کے سلسلے میں امریکی اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے. نیویارک میں ہونے والے ایک اجلاس میں خطاب کے دوران میخائیل الیانوف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اقدامات، اس بات پر منتج ہوئے ہیں کہ روس بھی اپنے ایٹمی ذخائر کو مستحکم کرے۔ میخائیل الیانوف نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے اپنے فعال ایٹمی وارہیڈز کی تعداد میں تیس فیصد کی کمی کی تجویز، امریکیوں کے اس جائزے کی بنیاد پر ہے کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کی صلاحیت موجود ہے۔ اس روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات ایسے بہت سے متضاد عوامل کے وجود میں آنے کا باعث بنے ہیں کہ جو بعض اوقات ممکن ہے روس کو بھی اپنے ایٹمی ذخائر مستحکم کرنے پر مجبور کر دے۔
.......
/169