15 مئی 2015 - 09:29
یوکیا امانو کے ساتھ بات چیت مفید اور موثر

ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کے ساتھ مذاکرات کو مفید قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے ویانا میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت مفید اور تعمیری رہی ہے- انھوں نے جوہری سمجھوتے کے بعد ایران کی فوجی تنصیبات تک دسترسی کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی درخواست کے بارے میں کہا کہ اصول و ضوابط سے ہٹ کر کسی مسئلے پر غور نہیں کیا جاسکتا- انھوں نے جمعے تک سمجھوتے کے مسودے کی نگارش کے بارے میں بھی کہا کہ سمجھوتے کی نگارش میں بعض نکات کے بارے میں پائے جانے والے اختلافات کے پیش نظر یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ نگارش کا عمل، جمعے تک مکمل ہوجائےگا-

.......

/169