اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ایک بیان میں جوہری مذاکرات کے نتائج کی تائید میں امریکی کانگریس کے عمل دخل کے فیصلے پر، سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ امریکہ کہ یہ اقدام، ہرگز کسی قسم کی ڈیل کا باعث نہیں بننے دیا جائے گا اور ایران کے جوہری مذاکرات کاروں کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں اپنے مناسب ردعمل کا اظہار کریں- مجلس شورائے اسلامی کے بیان میں اسی طرح یہ بھی آیا ہے کہ جوہری مذاکرات، اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک اور خاص طور سے حکومت امریکہ کے رویّے کا جائزہ لیا جائے- ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت، صرف بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ہے اور آئی اے ای اے کو چاہیئے کہ وہ اپنے اقدامات میں جوہری مذاکرات کے نتائج پر بھی توجہ دے-
.......
/169