8 مئی 2015 - 20:56
شمالی لاذقیہ پر عراقی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے ادلب اور جسرالشغور کے مختلف مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی لاذقیہ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے جہاں اس نے حضرت یونس علیہ السلام سے موسوم "تلہ النبی یونس" کے شمالی علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- المیادین ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ الملوحہ پر اس وقت فوج کا کنٹرول ہے- الاخباریہ ٹی وی چینل نے بھی ادلب کے مضافات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے جسرالشغور کے اطراف کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169