اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پچانوے فیصد رائے شماری کی بنیاد پر اعلان کردہ نتائج کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی نے تین سو بیس سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ لیبر پارٹی نے دو سو تیس، نیشنل اسکاٹلینڈ پارٹی نے چھپّن اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں۔
سات مئی کو برطانوی پارلیمنٹ کی، چھے سو پچاس، نشستوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ حکومت کی تشکیل کے لئے کسی بھی جماعت کو، کم از کم تین سو چھبّیس، نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما میلی بینڈ نے جمعے کے روز برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انتحابات میں ہونے والی والی شکست کے بعد لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما نے بھی، پارٹی قیادت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے- ان کی جماعت نے صرف آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما ڈیویڈ کیمرون، حکومت تشکیل دینے کے لئے ضروری تعداد میں نشتین حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
.......
/169