8 مئی 2015 - 11:59
آل سعود اپنی شرط سے دستبردار

سعودی عرب یمن کے گروہوں کے مذاکرات ریاض میں انجام پانے کی اپنی شرط سے دستبردار ہو گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان سے شائع ہونے والے روزنامہ الاخبار کے بہت ہی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس ملک کے حکام سے کہا ہے کہ وہ یمن پر حملے کے خاتمے، بحران یمن کے سیاسی حل اور مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لئے راستہ ہموار کرنے پر مبنی منصوبے سے اتفاق کریں- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں تمام فوجی کوششوں کی ناکامی، عدن شہر پر یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ کے مکمل قبضے اور مآرب کے محاصرے کے بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی مشاورت کے بعد یہ منصوبہ سامنے آیا ہے جس کا ذکر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کیا ہے- اس منصوبے کا مقصد آل سعود کو نجات کا محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ریاض میں یمنی گروہوں کے مذاکرات انجام پانے کی اپنی شرط سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲