اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کے سنی قبائل عوامی فورس کے ساتھ مل کر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کر رہے ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے العالم چینل کے ساتھ گفتکو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں عوامی فورس کے ساتھ عراق کے سنی قبائل بھی شریک ہیں اور ان دونوں کی شراکت کے بغیر داعش کے خلاف حتمی اور قطعی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ ہادی العامری نے کہا کہ عوامی رضا کار فورس اور عراقی فوج کو داعش کے مقابلے میں متعدد کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں اور ان دہشت گرد گروہ کی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے اور کوئی بھی اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ۔ عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ بعض عراقی سیاستداں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں اور وہ عوامی رضا کار فورس کی مسلسل کامیابیوں کے سبب، اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ عراق کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ تکریت میں بیجی آئل ریفائنری میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲