اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک جزیروں کو ایران کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور اس قسم کے دعووں کی تکرار تاریخی حقائق پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات، باہمی احترام اور داخلی امور میں عدم مداخلت پر استوار ہے اور ایران دوستانہ تعلقات میں فروغ اور انھیں مضبوط بنانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲