5 مئی 2015 - 06:11
افغانستان کے مختلف حصوں میں 57 طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف حصوں میں تازہ آپریشن کے نتیجے میں 57 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 35 زخمی جبکہ دارالحکومت کابل میں طالبان خودکش بمبار نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں تازہ آپریشن کے نتیجے میں 57 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 35 زخمی جبکہ دارالحکومت کابل میں طالبان خودکش بمبار نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں طالبان خودکش بمبار نے اٹارنی جنرل دفتر کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، افغان وزارت داخلہ نے حملے کی تصدیق کر دی، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں 40 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، دریں اثنا سکیورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں تازہ آپریشن میں 57 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز نے صوبہ ارزگان، زابل، ہرات، غزنی، ہلمند، لوگر، قندوز، سری پل، بدخشاں، فریاب، پکتیا، خوست اور بگلان میں جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیے جس میں 57 دہشت گرد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار بھی کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنایا گیا ہے۔

.......

/169