4 مئی 2015 - 07:43
ایران جلد ہی زیادہ اچھی کیفت کا اینٹی شپ میزائل بنا لے گا

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آئندہ سال تیار ہونے والا اینٹی شپ میزائل گذشتہ برس کی نسبت زیادہ اچھی کیفیت اور رینج کا ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر حبیب اللہ سیاری نے یوم معلم کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران اور بحری فوج، بحیرہ عمان ، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے- انھوں نے آئندہ سال تیار ہونے والے اینٹی شپ میزائل اور اس کی خصوصیات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس بنایا جانے والا اینٹی شیپ میزائل باریکی اور رینج کے لحاظ سے گذشتہ برس کی نسبت زیادہ بہتر کیفیت کا حامل ہوگا- ایڈمیرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس میں پوری طرح امن برقرار ہے کہا کہ خلیج عدن اور باب المندب میں مکمل امن نہیں ہے لہذا امریکیوں کو اپنے جہاز، اس علاقے میں اسکورٹ کرنے چاہئیں۔ ایڈمیرل جنرل حیب اللہ سیاری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران خلیج فارس میں اپنے جہازوں کے اسکورٹ پر مبنی امریکیوں کے بیانات کے سلسلے میں کہا کہ خلیج فارس میں پوری طرح امن برقرار ہے اور خلیج عدن اور باب المندب میں مکمل امن نہیں ہے لہذا امریکیوں کو اس علاقے میں اپنے جہازوں کو اسکورٹ کرنا چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران اور بحری فوج کی مستقل موجودگی سے اس کی سیکورٹی پوری طرح برقرار ہے لہذا اس علاقے میں امریکیوں کو اپنے جہاز اسکورٹ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ انھوں نے خلیج فارس میں جزائر مارشل کے پرچم کی حامل ایک بحری جہاز کو روکے جانے کو پوری طرح قانونی قرار دیا۔

.......

/169