اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے جرف الصخر میں سعودی عرب کے ہتھیاروں کے ذخائر پکڑے گئے ہیں-
عراق کی رضا کار فورس کے ایک کمانڈر محمد کاظم الخفاجی نے کہا ہے کہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے جرف الصخر میں واقع ایک زرعی علاقے کے گودام میں سعودی عرب کے ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے- انھوں نے کہا کہ اس گودام میں تین سو ہتھیار، سعودی نیم پلیٹ لگی ہوئی نو گاڑیاں اور مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان ملے ہیں- محمد کاظم الخفاجی نے بتایا کہ جرف الصخر کے علاقے میں اس سے قبل داعش دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جاتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر اسلحے اور گودام ملے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲