اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بجلی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے پڑوسی ملکوں منجملہ افغانستان، عراق، پاکستان، آرمینیہ اور ترکی کو ہفتے کے روز ایک ہزار چودہ میگاواٹ بجلی برآمد کی ہے جبکہ ایران نے آرمینیہ اور ترکمنستان سے پانچ سو چھیانوے میگاواٹ بجلی درآمد کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران، اپنے پڑوسی ملکوں آرمینیہ،پاکستان، ترکمنستان، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، عراق، اور افغانستان کے ساتھ توانائی کا تبادلہ کرتا ہے۔
.......
/169