اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے الکرادا کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہوا- دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا- بتایا جاتا ہے کہ قریب کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تیرہ افراد شہید اور انتالیس زخمی ہوئے ہیں- عراقی پولیس کے مطابق یہ دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، پورے سال کے دوران اب تک کے ہونے والے خونریز ترین حملوں میں سے ایک تھا کہ جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے- عراقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ الکرادا کے علاقے میں گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں بیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں-






.......
/169