اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے جمعے کے روز عدن شاہراہ پر واقع "الدمنہ" علاقے میں ایک اسپتال کو نشانہ بنایا ہے- اس حملے میں گیارہ افراد شہید و زخمی ہوگئے- دارالحکومت صنعا کے سعوان علاقے پر بھی سعودی اتحادیوں کے حملے میں بیس یمنی شہید اور پچاس زخمی ہوئے- صنعا کے عوام نے جمعے کے روز یمن کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں اور بنیادی تنصیبات پر سعودی عرب کے حملوں اور فضائی محاصرہ جاری رہنے کے خلاف مظاہرہ کیا-
مظاہرین نے اعلان کیا کہ سعودی عرب، محاصرے کے ذریعے چاہتا ہے کہ ہم تسلیم ہوجائیں لیکن سعودی حکام، یہ جان لیں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارے عزائم پختہ ہیں اور ہم بلند و بالا شجاعت و ہمت کے مالک ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا-
واضح رہے کہ روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا تھا، جس میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا- روس نے اس مسودے میں یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کی حمایت کرنے اور پائیدار سیاسی راہ حل کی تلاش کی کوششوں میں تیزی لائے جانے کا مطالبہ کیا تھا-
.......
/169