2 مئی 2015 - 08:07
جنوبی کوریا کا ایران کے ساتھ کی تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع اور ایران میں اپنے ملک کی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی غرض سے تہران کے ساتھ سروسز کی تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع اور ایران میں اپنے ملک کی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی غرض سے تہران کے ساتھ سروسز کی تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں ایران کے ساتھ سروسز کی تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کی خبر دیتے ہوئے، کہا ہے کہ یہ فیصلہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے- واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے ایسی خبریں اور رپورٹیں شائع اور نشر کی تھیں کہ جن سے، اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کی کمپنیوں کے درمیان ایران میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ایک طرح طرح سے رقابت جاری ہے- اس طرح کی خبریں اور رپورٹیں منظر عام پر آنے کے بعد، جنوبی کوریا کے حکام نے ایران کے ساتھ سروسز کی تجارت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲