1 مئی 2015 - 15:26
یمن میں آل سعود کے خلاف عظیم مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں آل سعود کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف عظیم مظاہرہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں اس وقت لاکھوں افراد تغییر اسکوائر پر اکٹھا ہورہے ہیں۔ مظاہرین آل سعود اور اس کے پٹھو ممالک کے ہاتھوں یمن کے مکمل ظالمانہ محاصرے کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔ 

تغیر اسکوائر پر یمن کے انقلابی عوام کی تعداد میں ہرلمحے اضافہ ہورہا ہے اور وہ بھرپور طرح سے آل سعود کی جارحیت اور محاصرے کی مذمت کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ ہمارے ملک کا محاصرہ کرکے ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کئے جانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہمارے ارادے مضبوط ہیں اور ہم استقامت و شجاعت کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔
یمن میں اعلی انقلابی کمیٹی نے صنعا کے عوام سے اپیل کی تھی کہ آل سعود کے مسلط کئے گئے ظالمانہ محاصرے کے خلاف جمعے کو بڑا مظاہرہ کریں۔
ادھر ایک انسانی حقوق تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر آل سعود کے پینتیس روزہ حملوں میں ایک ہزار تین سو افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد تین ہزار تین سو پینسٹھ ہے۔
شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے- واضح رہے یمن میں جب سے عوامی تحریک شروع ہوئی تھی اور اس تحریک کے نتیجے میں آل سعود کے پٹھوؤں کو اقتدار سے ہٹنا پڑا تھا، آل سعود نے متعدد سازشیں شروع کرکے عوامی تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن جب اسکی ساری سازشیں ناکام ہوگئیں تو اس نے اپنے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مدد سے یمن کے نہتے عوام پر حملے شروع کردئے۔
آل سعود نے جنگ بندی کا اعلان کرنے کے صرف دو ہی گھنٹے کے بعد یمن کے نہتے عوام پر بمباری کا عمل پھر سے شروع کردیا، جسے یمن کے عوامی انقلاب کے مقابلے میں آل سعود کی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

.......

/169