17 مئی 2025 - 15:07
مآخذ: شیعہ نیوز
پاکستان: ایک دن آئے گا جب ہم صہیونی ریاست کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے، علامہ جعفری

مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین نے کہا: وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی۔ ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی۔ یہ صرف ایک سیاسی جدوجہد نہیں، بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں آخرکار فتح حق کی ہی ہوگی۔
وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ فلسطین آزاد ہوگا، کیونکہ یہ وعدہ صرف انسانوں کا نہیں، رب کا وعدہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha