16 مئی 2025 - 15:53
غزہ میں خون کی ہولی +  ویڈیوز

ابتدائی اطلاعات کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر ایک عظیم انسانی المیہ وقوع پذیر ہؤا ہے، اور حالیہ صہیونی کاروائیاں، مغرب کی حمایت اور مسلمانوں اور عربوں کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں ميں، گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو فلسطینی وزارت صحت نے آج [جمعہ 16 مئی 2025ع‍ کو] الجزیرہ چینل کو فراہم کر دیئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں صہیونی ریاست نے غزہ کے فاقہ کش عوام پر انتہائی بے رحمانہ اور بہیمانہ حملے کئے ہیں، اور شمالی غزہ کے علاقے "بیت لاہیا" سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں نہتے فلسطینیوں کو خاک و خون میں تڑپا دیا ہے۔

شمالی غزہ میں واقع انڈونیشیا ہسپتال سے لی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بیت لاہیا اور جبالیا کیمپ پر صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں ایک ڈھیر کی صرت میں زمین پر پڑی ہیں۔

غزہ کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ غزہ کے پسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں اور نہ صرف العودہ ہسپتال اور انڈونیشیا ہسپتال میں 150 زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے اور زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو ایسے حال میں ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی اہلکاروں نے قبل ازیں واضح کیا تھا کہ طبی مراکز میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدت قلت ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے حالیہ حملوں میں جدید ہتھیاروں، بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ گولہ بارود کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے اور جان بوجھ کر نہتے عوام، لوگوں کے گھروں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha