اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچیندرا کمار کی جگہ بھارتی فوج کے نائب سربراہ اسٹریٹیجی لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کو شمالی کمانڈ فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا۔
ادھم پور میں تعینات بھارت کی شمالی کمانڈ مقبوضہ جموں و کمشیر اور لداخ کے علاقوں کی نگرانی اور پاکستان اور چین کے خلاف تمام آپریشنز کی کمانڈ کرتی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل پراتیک شرما بھارتی فوج کے کئی اہم آپریشنز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ