26 اپریل 2025 - 14:44
پاکستان: پشین میں آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، کوئٹہ میں دھماکا، 4 اہلکار جان بحق + ایک نکتہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار جان بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ پشین میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ 
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ مارگیٹ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے میں 4 ایف سی اہلکار جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔
بنوں میں بھی سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔
نکتہ:
یہ جو دوسرے علاقوں میں خوارج کہلاتے ہیں اور ان کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کیا جاتا ہے ان ہی کے رفقائے کار پاراچنار کا محاصرہ کئے بیٹھے ہیں، اور ان دنوں جب کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ راستہ کھلا ہے، سرکاری فورسز بھاری رقوم لے کر پاراچنار کے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی گاڑیوں سے لاکھوں روپے رشوت لی جاتی ہے؛ گویا پاراچنار کے مظلوموں کے مصائب اور غزہ کی سی صورت حال سرکاری اہلکاروں کے لئے آمدنی کا زبردست ذریعہ بن گیا ہے اور نہ صوبائی حکومت اس صورت حال کا خاتمہ کرنے کے لئے کوئی اقدام کرتی ہے نہ ہی وفاقی حکومت؛ شاید اس لئے کہ پاراچناریوں کے خون سے حاصل ہونے والی یہ آمدنی بانٹ دی جاتی ہے سپاہی سے اوپر اوپر تک!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha