23 اپریل 2025 - 17:37
حرم زینبؑ کی حرمت پر وار، جولانی گروہ کی نئی گستاخی

شام پر قابض عناصر کی حالیہ سرگرمیاں ایسے وقت میں انجام پا رہی ہیں جب چند روز قبل "احمد الشرع" المعروف "ابو محمد جولانی"، جو شام میں قابض گروہوں کا سرغنہ ہے، نے اس ملک کی شیعہ برادری کے ایک وفد سے ملاقات اور بات چیت کی تھی، جس کا مقصد شام میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا بتایا گیا تھا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ "جولانی" سے وابستہ عناصر نے ایک بار پھر حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بے حرمتی کرتے ہوئے گنبد پر نصب پرچمِ عزا کو نیچے اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق، ان عناصر نے پرچم پر درج عبارت "یا زینبؑ" کو اس اقدام کی وجہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جملہ معاشرے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے!

یہ گستاخانہ حرکت ایسے وقت میں کی گئی ہے جب چند روز قبل خود جولانی گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد جولانی نے شام کی شیعہ برادری کے نمائندہ وفد سے ملک میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کیے تھے۔

علمائے اسلام، مذہبی حلقوں اور عوامی سطح پر اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اسے "امن کے دعوے کی کھلی نفی" اور "مقدسات کی توہین" قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha