5 اپریل 2025 - 14:39
مآخذ: اردو نیوز
جولانی کو مبارکباد دینے والوں کو احساس ہؤا مگر دیر سے؛ اسرائیل لبنان و شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے! عرب لیگ

سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل عسکری اشتعال انگیز ی سے لبنان اور شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی سر زمین، لبنان اور شام پر مسلط کی گئی جنگ نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل دستخط شدہ معاہدوں کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کر رہا ہے، ملکوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور مزید شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اپنے داخلی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے شہریوں کی زندگیاں اور علاقائی امن خطرے میں ڈال رہا ہے۔
نکتہ:
عرب لیگ کے بہت سے اراکین نے امریکہ، اسرائیل اور ترکیہ کی مدد سے شام پر جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد ٹولے کے سربراہ ابو محمد الجولانی کے قبضے پر مبارکباد کے پیغامات جاری کئے لیکن دوسرے ہی دن غاصب صہیونی ریاست 'اسرائیل' نے شام کے بنیادی ڈھانچوں کو نیست و نابود کرنا شروع کیا۔ عرب لیگ بھی خاموش رہی اور باقی ممالک بھی لیکن اب انہیں شاید احساس ہو چکا ہے کہ شام پر دہشت گرد جماعت کی حکمرانی کو تسلیم کرکے انہوں نے اپنی شدید تاریخی غلطیوں میں ایک بہت بڑی غلطی کا اضافہ کیا ہے لیکن جس طرح کہ انہیں سابقہ غلطیوں کا بہت دیر سے احساس ہؤا تھا اج بھی وہی صورت حال ہے اور بہت دیر ہو چکی ہے۔ مرتی ہوئی صہیونی ریاست کو سنبھالا دینے کا یہ عظیم جرم ان کا دامن ہرگز نہیں چھوڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha