اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
انقلاب یمن کے قائد اور انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی ذیل کی
ویڈیو میں کہتے ہيں: جو کچھ وہ یمنی قوم سے چاہتے ہيں وہ "تسلیم ہونا"
[اور دشمن کے سامنے سرجھکانا] ہے۔ یہ ناممکن ہے۔
یہ ممکن ہے، جو ہرگز ہرگز ممکن نہیں، اللہ ہم سے
قبول نہيں کرتا یہ، خدا ہمارے لئے ایسا کرنا پسند نہیں کرتا۔ ہماری انسانی فطرت
اور شرافت ہمارے لئے یہ پسند نہیں کرتی۔ ہماری دینی اقدار ہمارے لئے پسند نہيں کرتیں۔
اور ہمارے دینی اصول، اسلام سے ہماری وابستگی، ہماری عربیت کی بنیادی جڑیں، یہ
قبول نہیں کرتیں کہ ہم تسلیم ہوجائیں [اور دشمن کے سامنے جھک جائیں]۔
اللہ کی قسم! اگر ہمیں ہوا کے ذرات میں تبدیل کر
دیا جائے شرافت کے ساتھ، تو یہ ہمارے لئے کہیں زيادہ بہتر ہے کہ پست اور رذیل،
جرائم پیشہ لوگوں، روئے زمین پر فساد پھیلانے والوں، طاغوتوں، متکبر لوگوں اور
مطلق العنان آمروں کے سامنے تسلیم ہوجائیں۔ یہ ناممکن ہے، ایسا کبھی نہیں ہوتا اور
نہیں ہوگا۔
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی تاریخی ویڈیو دیکھئے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
