22 دسمبر 2024 - 13:15
قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں

اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں قابض صہیونی ریاست کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر براہ راست گولیاں چلادیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے اپنے گھناؤنے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مظاہرین کو ہمارے لیے خطرہ تھے اور حفاظت کے طور پر فائرنگ کی گئی۔

واقعہ اسرائیلی فوج کی موجودگی اور علاقے میں زرعی زمینوں پر قابض فوج کے خلاف ہونیوالے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔