اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا :
وہ تمام گناہ جو ہم انسان کرتے ہیں اللہ کی شان
میں گستاخی اور بے ادبی اور ذات باری تعالیٰ کی بے حرمتی
کے برابر نہیں ہیں! خداوند متعال گنہگاروں کو مہلت عطا کرتا ہے یہاں تک کبھی تو
انسان، گنہگاروں کے عظیم جرائم اور گناہوں پر اللہ کا صبر و تحمل دیکھ کر حیرت زدہ
ہوجاتا ہے؛ لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں سنا کہ کسی نے اللہ کی شان میں بے احترامی
اور گستاخی کی ہو اور اس کو نجات بھی ملی ہو۔ نمرود سے فرعون تک، قارون سے قوم عاد
و قوم ثمود تک، نیز قوم لوط سے بنی اسرائیل تک، اللہ کی سنت یہی رہی ہے کہ جو بھی
اس کی بےحرمتی کرے، وہ اللہ کی طاقت کی حیرت انگیزیوں کو ضرور دیکھے گا۔
غاصب یہودی-صہیونی ریاست کے دہشت گرد اور جرائم
پیشہ وزير اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں یہ کہہ کر حتی کہ یہودیوں کو بھی
حیرت زدہ اور دہشت زدہ کر دیا کہ "حتیٰ اگر خدا بھی
ان کے ساتھ ہو، ہم انہیں شکست دیں گے!"۔
چھوٹے فرعون اور غزہ اور لبنان کے اطفال کے قاتل
اور بین الاقوامی عدالت سے سزایافتہ جنگی مجرم نیتن یاہو کا یہ دعوی وہی خاص نقطہ
ہے جہاں اللہ تعالی کا صبر انتہا کو پہنچتا ہے۔
تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو ظالموں اور
جابروں کو اس وقت پاش پاش کرکے رکھ دیتا ہے جب اس کی قلمرو اور اس کی طاقت کی حدود
میں اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور بغاوت کرتے ہیں۔ منتظر رہئے کیونکہ تاریخ
بہت سے اسباق پر مشتمل ہے جنہیں وہ انسانوں کو متنبہ کرنے کے لئے دہراتی ہے۔
دو تاریخی اسباق
1۔ آر ایم ایس ٹائی ٹینک (Titanic) نامی بحری جہاز، حضرت
نوح (علیٰ نبیّنا و آلہ و علیہ السّلام) کی کشتی کے بعد تاریخ کا مشہور ترین جہاز
ہے۔ یہ جہاز اپنی تعمیر کے زمانے میں انجنیئرنگ کا شاہکار اور بحری صنعت میں عظیم
ترقی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اس جہاز کی لمبائی 269 میٹر، چوڑائی 200 میٹر اور
گہرائی 18 میٹر تھی؛ اور اس میں 2435 مسافروں اور 885 ملاحوں کی گنجائش تھی۔ یہ
مشہور جہاز قرآنی تعبیر کے مطابق ""ان [مسافروں] کو پہاڑ جیسی موجوں کے
بیچ لئے جارہی تھی"۔ لیکن یہ جہاز ـ جو تاریخ کا دوسرا بڑا جہاز سمجھا جاتا
تھا ـ اپنے پہلے سفر کے دوران ہی سمندر میں ڈوب گیا۔
کہتے ہیں کہ جب ٹائی ٹینک کو پہلی بار لانچ کیا
گیا تو اس تاریخی واقعے کی رپورٹنگ کے لئے ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی ساحل پر جمع
ہوئے تھے۔ ایک نامہ نگار نے جہاز کے مالک تھامس انڈریوز (Thomas Andrews) سے
اس جہاز کی طاقت اور مضبوطی کے بارے میں سوال پوچھا تو اس نے کہا: "یہ جہاز
غرق ناشدنی (یا نا غرق شدنی unsinkable) ہے، حتی خود خدا بھی اسے
نہیں ڈبو سکتا!"، لیکن زیادہ عرصہ نہیں لگا اور تھامس انڈریو اور اس کی بات
کا یقین کرنے والے سمجھ گئے کہ خدا کچھ بھی کر سکتا ہے؛ "وَاللَّهُ غَالِبٌ
عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ؛ اور اللہ اپنے کام
پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے"۔ "وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ
وَٱلۡأَرۡضِۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءࣲ قَدِيرٌ؛ اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت
صرف اللہ کی ہے، اور اللہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے"۔
2۔ سنہ 1985ع میں برازیل کے سابق منتخب صدر ٹانکریڈو نیواس (Tancredo Neves) نے
انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ "اگر میں صرف پانچ لاکھ ووٹ حاصل کروں تو
خدا بھی مجھے صدارت کی کرسی تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا!"، اس نے یہ ووٹ حاصل
کر لئے اور منتخب ہؤا مگر تقریب حلف برداری سے صرف ایک دن پہلے، ایک متعدد بیماری
میں مبتلا ہؤا اور ایک ماہ بعد ـ صدارتی حلف اٹھانے اور چارج لینے سے پہلے ہی ـ
ہلاک ہو گیا۔
بہر حال چھوٹے سے فرعون نے دعویٰ کیا ہے، اللہ
کی قادریت کو چیلنج کر دیا ہے، اور مرضی یقینا اللہ کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110