14 دسمبر 2024 - 09:25
غزہ: مزید 40 فلسطینیوں کی شہادت/ شہداء کی تعداد 44 ہزار 875 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے اور غزہ میں اس علاقے پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 40 44,875 ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا: "غزہ پٹی پر صہیونی فوج کے حملے کے 435ویں دن، غاصب ریاست نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔"

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ان جرائم میں 40 فلسطینی شہید اور 98 زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے دن بھی صہیونیوں کے جنگی جنون اور سفاکانہ بمباریوں کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 99 زخمی ہوگئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یوں سال 7 اکتوبر سنہ 2023ع‍ سے غزہ کے باشندوں پر مسلط کردہ یہودی جنگ میں شہداء کی تعداد 44,875 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 106,454 ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110