اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب
اللہ نے لبنان پر صہیونی حملے بند ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرکے، اسلامی جمہوریہ
ایران ـ بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی مکمل حمایت
اور بیروت پر صہیونی جارجیت کے پہلے ہی دن سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی فعال
سفارتکاری ی کو خراج تحسین پیش کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
" ہم ہر میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران، بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی جانب
سے لبنان کےاسلامی مقاومتی محاذ کی حمایت اور صہیونی جارحیتوں کی شدت کے دوران ایران
کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، ان کے نمائندے جناب شیبانی، ایرانی پارلیمنٹ کے
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، اور رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر علی لاریجانی کے بیروت کے دوروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں لبنان میں متعین
ایران کے سفیر ـ جو لبنان پر صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ پیجرز حملوں میں زخمی
ہوگئے تھے ـ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا
ہے: ہم ایران کے سابق وزیر خارجہ شہید ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے بیروت کے
دوروں اور پاسداران انقلاب اسالمی کے کمانڈر کی بھرپور حمایت کو ہرگز بھولیں گے
اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110