اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بیروت میں تعینات بی بی سی کی نامہ نگار کیرین ٹربی نے صہیونی ریاست اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں اپنے تجزیئے ميں لکھا ہے کہ اسرائيل دو مہینوں سے جاری جنگ کے بعد بھی جنوبی لبنان پر کنٹرول حاصل نہ کرسکا اور نہ ہی شمالی اسرائيل پر حزب اللہ کے میزائلی حملے روکنے یا انہیں ناکام بنانے میں کامیاب ہوسکا۔
ٹربی نے لکھا ہے: حزب اللہ نے اپنے حملے اسرائيل
کے اندر تک پہنچا دیئے اور بڑے شہروں میں معمول کی زندگی درہم برہم کردی
اوراسرائيلی فوج کو جانی نقصانات پہنچائے دوسری طرف اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں
جانی نقصانات میں اضافے کا سامنا تھا۔
بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق اسرائیل شمالی
شہروں سے نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لانے میں بھی ناکام رہا اوراس مسئلے نے
اسرائيلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کے جنگ بندی قبول کرنے پر آمادہ ہونے میں اہم
کردار ادا کیا ہے۔
ٹربی کے مطابق، اس کے علاوہ اسرائيلی فوج بری
طرح تھک چکی تھی، اور ریزرو فورس کو مسلسل
میدان جنگ میں لانے کے سیاسی اور اقتصادی
نتائج بھی ناقابل برداشت ہو چکے تھے چنانچہ اسرائیل نے جنگ بندی کے سمجھوتے سے
اتفاق کا فیصلہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔
110