اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ وزیر
خارجہ سید عباس عراقچی نے پرتگال میں اقوام متحدہ کی طرف سے منعقد تہذیبوں کے
اتحاد کے دسویں اجلاس میں کہا: ایران مذاکرات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحفظ کا
حامی ہے۔
انھوں نے مزید کہا: میں اپنے ملک کے خدشات پر ب
گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔ سن 2001 میں ہم نے تہذیبوں کے مکالمے کی تجویز پیش کی جسے
اقوام متحدہ نے قبول کر لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی تہذیب میں گفتگو
کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے اور ہم ہمیشہ تہذیبوں کے باہمی تعامل
اور بقائے باہمی کے سلسلے میں تعاون کرتے
رہے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے مزید کہا: دنیا میں رونما
ہونے والے واقعات کے سلسلے میں ایران ہمیشہ
مذاکرات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا مدافع و محافظ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
110