17 نومبر 2024 - 10:45
ایران کی خارجہ پالیسی میں شام کو اسٹریٹیجک پوزیشن حاصل ہے، ایرانی وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران دمشق تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں شام کو تزویراتی حیثیت حاصل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل نصیر زادہ نے سینچر کی شب دمشق پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں شام کی پوزیشن تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع وہ شامی ہم منصب کی دعوت پر دمشق پہنچے ہیں، جہاں انھوں نے کہا کہ وہ دمشق میں اپنے قیام کے دوران اعلی شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے راستوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سلامتی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ہم دیکھیں کے اس تعاون کو کس طرح  مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

بریگيڈیئر جنرل نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ ایران اور شام کے تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک نازک حالات میں ایک دوسرے ساتھ ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔

110