اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
انقلاب یمن اور انصار اللہ کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمن کے
قابل عزت و احترام لوگ اپنے جہادی سفر کے دوران ہر ہفتہ کئی شہیدوں کا نذرانہ پیش
کرتے ہیں۔
قائد انقلاب یمن نے کہا:
- صہیونی منصوبہ ہماری امت کے خلاف ایک جارحانہ منصوبہ ہے، اور امریکہ
چاہتا ہے کہ ہم بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنیں اور اس کا ساتھ دیں۔
- اکثر عربی ریاستیں امریکی عزائم کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہیں اور
صہیونی پراجیکٹ سے جا ملی ہیں۔
- ہماری امت کی مصلحت یہ نہیں ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو اپنے دشمنوں
کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے صرف کریں۔
- صہیونیت چاہتی ہے کہ جو فریق اس کے منظرنامے کو قبول کرتے ہیں،
وہ اس کے آلہ کار ہوں۔
- صہیونیت نہیں چاہتی کہ کوئی فریق اس کے منظرنامے کے سامنے کھڑا
ہو جائے۔
- ایک خطرہ ـ جو امت کو خطرے میں ڈالتا ہے ـ یہ ہے کہ بعض لوگ اصولوں، اقدار اور قرآن کریم سے الگ ہوکر، موقف اختیار کرتے ہیں۔ جب اصولوں
اور اخلاقیات کے خلاف کوئی نظریہ اخذ کیا جاتا ہے، نظریات بھی، مفادات کے عنوان
سے، منحرف ہو جاتے ہیں۔
- اکثر عرب ممالک ایسے حال
میں امریکہ کے ساتھ ہمراہ ہوئے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ممالک اور ان کی
حکومتیں اسی ملک (امریکہ) کی طرف سے نشانہ بن رہی ہیں۔
- شہداء ایک عظیم مکتب کے
مترادف ہیں، چنانچہ ان کی یاد کو زندہ رکھنا ضمیروں کی بیداری کا سبب بنتا ہے۔
- صہیونیوں نے ایک نئے اور
انتہائی مجرمانہ اور خونی منصوبہ شمالی غزہ کے عوام کے خلاف تیار کر رکھا ہے۔ صہیونی
دشمن وہاں کے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کرنا چاہتا ہے اور جبر نقل مکانی پر آمادہ
کرنا چاہتا ہے۔
- اسلامی جمہوریہ ایران
اپنے عظیم اسلامی فریضے پر عمل پیرا ہے اور اس نے اس راستے پر شہید قاسم سلیمانی جیسے
عظیم شہدا کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
- عراق کی اسلامی مقاومت
فروغ پا رہی ہے اور اس نے صہیونی دشمن کو کچل دیا ہے۔
- غزہ کے حامی محاذوں نے
صہیونی اہداف کے خلاف، سمندر سے بھی اور میزائلوں کے ذریعے بھی، بے شمار کاروائیاں
کی ہیں۔
- بحیرہ عرب میں جب ہم نے
امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا تو وہ سینکڑوں میل پسپا ہو گیا اور اس وقت
بحیرہ احمر سے بھی امریکی بحریہ کے جہاز فرار ہو رہے ہیں اور اگر کوئی جہاز ہمارے
قریب آئے تو ہم اپنی کاروائیاں دوبارہ شروع کریں گے۔
- ہم نے امریکی بحریہ کو
مار بھگایا ہے، اور امریکی طیارہ بردار جہاز اگر ایک بار بحیرہ احمر کے قریب آئے یا
یمن کے قریب آئے تو ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔ امریکہ نے یمن پر کئی حملے کئے
ہیں جو بے اثر رہے ہیں اور یہ حملے ہماری کاروائیوں کو متاثر نہیں کر سکے ہیں۔
- امریکہ جو کرنا چاہے، کر
گذرے، ہمارا موقف مستقل اور اٹل ہے۔
- امریکہ کے جارحانہ
اقدامات اور اس کا ظالمانہ موقف صہیونی پراجیکٹ کا حصہ ہیں، چنانچہ امریکہ میں کوئی
بھی صدر بنے، وہ صہیونیوں کو زیادہ سے زیادہ رعایتیں دینے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔
110