13 نومبر 2024 - 07:35
یمن نے بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام کو ڈرون اور میزائلوں سے کامیاب نشانہ بنایا

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کی شام اعلان کیا کہ اس ملک کے فضائی اور میزائل یونٹوں نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کے خلاف 2 کاروائیاں کی ہیں اور اسے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن (USS Abraham Lincoln (CVN-72)) پر  کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کئے جو یمن کے خلاف کارروائیوں کی تیاریوں میں مصروف تھا .

انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں 2 امریکی بحری جہازوں کو  بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز طیاروں سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر کو فوجی کشیدگی کے علاقے میں تبدیل کرنے اور اس کے نتیجے میں سمندری جہازوں کو پہچنے والے نقصان کی ذمہ داری امریکہ اور انگلینڈ پر عائد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110