12 نومبر 2024 - 09:55
ویڈیو نیوز | میں اگر شہید ہوجاؤں تو سید حسن شہید کی مانند، ہو جاؤں گا

ایک شیردل لبنانی بچے نے نیتن یاہو سے مخاطب ہو کر کہتا ہے: میں اگر شہید ہوجاؤں تو اپنے جد شہید حسن نصر اللہ کی طرح ہوجاؤں گا، تم ہر جگہ بمباری کرتے ہو، کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ |

ایک لبنانی بچہ خونخوار اور درندہ صفت صہیونی وزیر ا‏عظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوکر کہا:

یہ ایک پیغام ہے کتے نیتن کتے کے لئے

کیا تو جانتا ہے کہ اگر میں مر جاؤں تو اللہ کے پاس جاؤں گا؟

ہر روز جنگی طیارے آتے ہیں ادھر ادھر بمباری کرتے ہیں، تو خدا سے نہیں ڈرتا؟

میں اگر مارا جاؤں تو اللہ کے پاس جاؤں گا، شہید ہو جاؤں گا اپنے جد سید حسن کی طرح،

سید حسن میرے دادا ہیں

امام موسی صدر، سید عباس بھی میرے آباء و اجداد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

نکتہ: اس قوم سے لڑنا کیونکر ممکن ہوگا جس کے بچے اپنے بزرگوں کو جانتے ہیں اور ان کے کارناموں سے واقف ہیں اور موت سے نہیں ڈرتے اور شہادت پر یقین رکھتے ہیں۔ شرم کی بات تو عالم اسلام اور عالم عرب کے بڑے بننے والوں کے لئے ہے جو خوف کے مارے کونوں کھدروں میں دبکے ہوئے ہيں اور غزہ اور لبنان میں اپنی ہی سرزمینوں کا دفاع کرنے والی قوموں کو ایران کے حمایت یافتہ کہہ کر اپنی تاریخی ذمہ داری سے آنکھ چرا رہے ہیں اور جان چھڑا رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110