29 اکتوبر 2024 - 21:14
یورپ صرف منافقت کی علامت ہے، سید عباس عراقچی + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوزپ بورل کے ٹویٹ پیغامات کو ریپوسٹ کرکے لکھا ہے کہ یورپ صرف منافقت کی علامت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے کچھ ٹوئیٹ پیغامات کو ری پوسٹ کرکے لکھا ہے:

جناب بوریل! جب آپ کہتے ہیں کہ انسانی زندگی اور وقار کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، تو جی چاہتا ہے کہ آپ کی بات کا یقین کروں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یورپ میں آپ کے رفقائے کار کسی قسم کی شرم و حیا محسوس کئے بغیر غزہ میں نسل کشی اور لبنانی عوام کے قتل عام کی حمایت کر رہے ہیں۔

کیا غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے "یورپی اتحاد کی طرف سے کچھ انتظامات کرنے" کے سلسلے میں آپ کی کوئی رائے نہیں ہے؟

کیا لبنان میں 15 لاکھ پناہ گزینوں کے بے گھر ہونے اور ان کی اپنے گھروں کو واپسی کے سلسلے میں "یورپی اتحاد کی طرف سے کچھ انتظامات کرنے" کے بارے میں کوئی رائے ہے آپ کی؟

[آپ نے اور آپ کے رفقائے کار نے ایک بڑے دہشت گرد اور قاتل جمشید شارمہد کو سزائے موت دیئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے] کیا جمشید شار مہد کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے اہل خانہ کی حمایت کے بارے میں "یورپی اتحاد کی طرف سے کچھ انتظامات کرنے" کے سلسلے میں آپ کچھ نہیں کہنا چاہیں گے؟

اگر آپ کے پاس ان سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے تو کہا جاسکتا ہے کہ یورپ محض ایک علامت ہے ریاکاری اور منافقت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110