اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزارت
خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونیوں کی جارحانہ حرکت پر بیان جاری کیا ہے جس
کا متن درج ذیل ہے:
بیان کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایران کے چند
فوجی مراکز کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحانہ حرکت کو بین الاقوامی قوانین اور
اقوام متحدہ کے منشور ـ خصوصا ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے خلاف
دھمکی یا طاقت کے استعمال کی ممانعت ـ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتی ہے
اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے با اختیار حکام
نے بارہا زور دے کر کہا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران جائز دفاع کے جائز ذاتی حق کی بنیاد
پر ـ جس پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان ہؤا ہے ـ خود کو بیرونی
جارحانہ اقدامات کے مقابلے ميں دفاع کا حقدار اور ذمہ دار سمجھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سلامتی اور بنیادی
مفادات کے دفاع کے لئے اپنی تمام مادی اور اخلاقی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور
دیتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہوتے ہوئے
خطے کے امن و سلامتی کے سلسلے میں پورے علاقے کے ممالک کی فردی اور اجتماعی ذمہ
داریوں کی یاددہانی کراتا ہے اور خطے میں امن پسند ممالک نیز دوسرے ممالک کا شکریہ
ادا کرتا ہے جنہوں نے غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کی جارحانہ حرکت سے نفرت کا
اظہار کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔
بے شک خطے میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں غصب اور
قبضے نیز اس کے غیر قانونی اقدامات اور جرائم خصوصا فلسطینی عوام کی نسل کشی اور
لبنان پر جارحیت ـ جو امریکہ اور بعض دوسرے مغربی ممالک کی ہمہ جہت فوجی اور سیاسی
حمایت کی بنا پر جاری ہے ـ کا مزید جاری رہنا، علاقائی کشیدگی اور بدامنی کی اصل
جڑ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے تمام تر
رکن ممالک، نسل کشی کی روک تھام اور سزا کنونش کے رکن ممالک، اقوام متحدہ کے قوانین
اور بین الاقوامی منشور کی فاش خلاف ورزی پر اجتماعی اور فوری اقدام پر مبنی جنیوا
کے 1949 کے چار کنونشنوں کے رکن ممالک، امتناع نسل کشی اور انسانی ہمدردی سے متعلق
بین الاقوامی کنونشن کے رکن ممالک کو ان کی ذمہ داریوں کی یاددہانی کراتا ہے اور
ان تمام قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی ـ جو اسی اثناء میں بین الاقوامی امن و
سلامتی کی انتہائی سنگین خلاف ورزی بھی سمجھی جاتی ہے ـ پر عالمی برادری کے فوری
اقدام کی ضرورت اور غزہ اور لبنان کے خلاف نسل کشی، جنگ اور جارحیت کو روکنے اور
صہیونی ریاست کی جنگ پسندیوں کو لگام دینے کے لئے فوری اور اجتماعی اقدام کی ضرورت
پر زور دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110