22 اکتوبر 2024 - 10:35
عراق: مقاومت اسلامی کا مقبوضہ علاقوں میں دو اہم صہیونی اہم مراکز پر حملہ

عراقی مقاومت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے نے مقبوضہ طبریا اور وادی اردن میں دو الگ الگ اور اہم صہیونی مراکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراقی اسلامی مقاومت نے دو الگ الگ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے نے مقبوضہ طبریا اور وادی اردن میں دو الگ الگ اور اہم صہیونی مراکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اور اسلامی مقاومت نے وعدہ دیا ہے کہ وہ قبضے اور غصب کے صہیونی رویے کے خلاف مزاحمت جاری رکھتے ہوئے "بڑھتی ہوئی رفتار سے دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنے" کی اپنی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی مدد جاری رکھے گی اور غاصب وجود کے ہاتھوں عام شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کے قتل عام پر جوابی کاروائیاں کرتی رہے گی۔

کل بھی عراقی اسلامی مقاومت نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں صہیونی ٹھکانوں پر کامیاب ڈرون حملوں کا اعلان کیا تھا۔ اور کہتا تھا کہ اس نے دو ڈرون طیاروں سے مقبوضہ شامی علاقے "جولان" میں اور تیسرے ڈرون طیارے سے وادی اردن میں ایک اہم صہیونی ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

عراقی مقاومت کی کاروائیوں میں اس وقت سے شدت آئی ہے جب سے غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں اپنی جارحیتوں کا دائرہ وسیع کر دیا اور لبنان پر بھی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

110